پاکستانی قوم بھی عجیب ہے۔ شدید گرمی سے حالت ابتر ہے، پسینے میں شرابور ھیں، لو جیسی گرم ہوا میں سانس لینا دشوار ہے – پرواہ نہیں ۔ چاۓ پہ چاۓ پیے جا رھے ھيں۔ کھانا ملے نہ ملے، چاۓ ضرور ہو۔ چاۓ بھی وہ جس میں دودھ کم اور چینی زیادہ ہو۔کچھ شوقین حضرات تو چاۓ کے ساتھ سیگرٹ سے بھی شوق فرماتے ھیں۔انتہا پسندی کی بھی حد ھوتی ہے۔
آج دوپہر کو ورکشاپ میں میں بھی اسی ذوق و شوق سے اپنی پاکستانیت کو مضبوط کرتا رہا ہوں۔ زیادہ مشکل نہیں ہے، بس محسوس ہوتا ہے کہ دوپہر زرا زیادھ گرم ھو گئ ہے، اور کچھ احتجاج آپکا جگر بلند کرتا ھے۔ کرنے دیں۔ اب پوری قوم تو غلط نہیں ہو سکتی نا! ظاہر ہے آخر کچھ نہ کچھ سوچ سمجھ کے ہی کر رھے ھوں گے۔
اب اجازت دیں تو ذرا چاۓ پی لوں، شام کی چاۓ کا وقت ہے اور چاۓ میرے سامنے دھری ھے۔ واقعی، مذاق نہیں کر رھا۔ اور 'خواب' تم بھی کبھی کبھی چاۓ پی لیا کرو کوئ مضائقہ نہیں ہے۔ کفران نعمت چھوڑو ۔ آخر پاکستانی ایسے ہی تو ہر سال دو ارب روپوں کی چاۓ نہیں پی جاتے۔ اور اب براہ کرم چاۓ کی شان میں گستاخی مت کرنا۔
3 comments:
Yeah parhaa hee naheen ja raha ... lolzzz....boxes boxes sirf nazar aa rahay hein :)
get urdu font from here:
http://www.urduweb.org/wiki/UrduHome
Where did you find it? Interesting read site www miniboobs18 com small tits
Post a Comment