Thursday, January 12, 2006


لیجیۓ ساڑے چھ ہوا چاھتے ہیں ۔ عید کا دن بھی

تقریبا'' اختتام کو پہنچا۔ ویسے آپ مانیں یا نامانیں ،

ایک بات ہے کہ یہ عید بچوں سے زیادہ قصائیوں کی

ھوتی ہے! صبح بڑی مشکل سے ایک قصائی ڈھونڈا

گیا اور پھر قربانی کا مرحلہ پورا ھوا۔



اب کی بار بکرا بڑا ہی من موجی قسم کا تھا ۔کل

جب اسے لا کر باندھا گیا تو اس نے وہ اودھم مچایا

کہ الحفیظ و الاامان ۔۔۔ بہت دیر تک اس کا پرشور

احتجاج جاری رہا۔ جس ٹب میں اسے پانی دیا گیا،

اسے ٹکریں مار کر اپنا غصہ اتارتا رھا کہ کیوں باندھا

مجھے ؟ ساری رات وقفے وقفے سے اودھم مچا

کے نہ تو خود سویا نہ ہی ھمیں سونے دیا۔ لیکن

از کم مجھے ایک اطمینان ضرور تھا کہ جب تک یہ

شور کرتا رہے گا اس کا مطلب ہے ابھی تک گھر میں

ہی ہے (-:



کھانے میں بھی بڑے نخرے تھے ۔ کھاتے کھاتے اکثر

بیچ میں اس طرح سے رک کر کھچ سوچنے لگ جاتا

تھا کہ گھاس آدھی اس کے منہ میں اور آدھی منہ

سے باھر جھانکتی رھتی تھی! اس لمھے مجھے

وھ بالکل درد مند دل رکھنے والے ھمارے قومی

سیاست دانوں کی طرح لگتا تھا، جو کھانا کھاتے

ھوے بھی فکرمندی سے کسی نا دیدہ چیز کی

جانب گھورتے رھتے ھیں ۔۔۔ اور ان کے سیکٹری

ہمیشہ یہی کہتے پاۓ جاتے ھیں : آجکل صاحب

قوم کی طرف سے بہت فکرمند رہتے ھیں ۔۔۔۔۔۔ کہ

کسی دن قوم ان کا گلا ہی نا دبا دے

:)


بات کہاں سے کہاں نکل گئ ۔۔۔۔ خیر بات ھو رھی

تھی بکرے کی ۔۔۔۔ پہلے تو موصوف نے آتے ہی کولڈ

ڈرنک یعنی ٹھنڈا پانی نوش جاں کیا، کڑک کڑک اور

کوڑک کوڑک کی آوازیں نکال کر کافی ساری چنے

کی دال نمکو سمجھ کر کھائی اور پھر لگے شور

شور مچانے ۔۔۔۔ کہ مھمان کو اجازت دی جاۓ!


میزبان بھی کچھ اتنے کم سمجھدار نہیں تھے، بس

اسے دیکھ کر دھیرے دھیرے زیر لب مسکراتے رھے

اور دل ھی دل میں کھنے لگے : جانے کی اتنی

بھی کیا جلدی؟ اجازت تو بس اب ھم ایک ہی بار

دیں گے!



خیر صبح ھوئی، پچھلی عید کی طرح اب کی بار

بھی نماز پر تھوڑا لیٹ ھو گۓ۔ واپس گھر آۓ اور پھر

وہی قصائی کا انتظار




مہمان خصوصی اپنی مرضی سے چھریوں سمیت

تشریف لاۓ ۔۔۔۔ یہ واحد مھمان ہیں جو چھریاں اٹھا

کے آتے ہیں! والد صاحب نے ھمیشہ کی طرح خود

تکبیر پڑھی! اور پھر باقی خدمات مہمان خصوصی

سے حاصل کی گئیں۔




عید کی صبح بھٹی صاحب سے فون پر بات ہوئی،

یونیورسٹی کے کلاس فیلو ہیں، بڑے خوش تھے ۔۔۔

کہنے لگے ابھی ابھی دو بکروں کی کھال اتاری ہے ،

گوشت بنانا باقی ہے! پتا نہیں موصوف بکرے کنہیں

کہ رہے تھے !؟! ھمیشہ قربانی خود اپنے ہاتھ سے

کرتے ہیں۔ ویسے دیکھنے میں قصائی بلکل نہیں

لگتے ! اب میں سنجیدگی سے انہیں مشورہ دینے

پر غور کر رہا ہوں کہ عید کے دن سے وہ پورا فائدہ

کیسے اٹھا سکتے ہیں! اگر ایسا ہو گیا تو یہ بڑے

ماڈرن قصائی ھوں گے، جو میکڈانلڈ کے برگر کھاتے

ہیں، کافی پینا پسند کرتے ھیں اور ہمیشہ باۓ ائر

سفر کرتے ھیں
:)
خیر قربانی کے بعد مابدولت 'جی ایچ' نے خود

کلیجی بھونی ، جس کا ثبوت بعد میں ان کے کپڑوں

پر پڑے تیل کے چھینٹوں سے بھی ملا اور پھر اس

سبق کے بعد سے 'جی ایچ' کچن میں کافی محتاط

نظر آنے کی کوشش کرتے پاۓ گۓ۔




خیر پوسٹ لمبی ھوتی جا رھی ہے، اب آپ سے

اگلے چار پانچ دن بعد ملاقات ھو گی کیونکہ کل

میں بھاولپور جا رھا ھوں۔


آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک! امید ھے

کہ آپکی یہ عید بھی پچھلی دفعہ کی طرح اچھی

گزر رھی ھو گی۔ یاد رکھیۓ گا کہ قربانی کے

گوشت میں صرف آپکا ہی نہیں بلکہ مستحقین کا

بھی حصہ ھے۔ اجازت دیجیۓ ! فی امان اللہ

13 comments:

Read before use said...

do bakron ki khaal uttari hai...
haha

gh said...

:D

Read before use said...

tumhari wajah say(agar mein tumhein tum keh sakta hoon??)meray moon par LAPPU charh gaya hai,mein tumhein choroon ga nahin..

Anonymous said...

So I read your today's post. Happy?

;)

Raheel Lakhani said...

Smelly Eid Mubarak!!

Asma said...

Assalam o alaykum w.w.!

seems like quite an eid ... :)

well, i See here that i'm tagged ... so inshah allah tomorrow ...!

well, go to www.urduweb.org/planet ... and sibmit ur name .. blog for it since yu write occassional urdu as well .. wassalam ... enjoy

Asma said...

Assalam o alaykum w.w.!

seems like quite an eid ... :)

well, i See here that i'm tagged ... so inshah allah tomorrow ...!

well, go to www.urduweb.org/planet ... and sibmit ur name .. blog for it since yu write occassional urdu as well .. wassalam ... enjoy

Fahd Mirza said...

Eid Mubarak

Anonymous said...

its a nice mail sajjad umer

Anonymous said...

haila, aap bahot hi achhi urdu boltay hain mashaAllah

gh said...

Hani : Lapoo kahnay main maza dayta hay ya nahi? lolz!

Rana: thx for coming! that was just a joke!

Asma: Roger Ma'am!

Mystical: Hai Allah ... ya to mujay bhi nai pata tha :)

Read before use said...

bohot zyada maza hai..lappu mein...

Meray pass LAppu hai..

Anonymous said...

Cool blog, interesting information... Keep it UP Account card credit link merchant online processin What causes dust in a house Real-time merchant account Domain name uk merchant account awning window motors refinancing california home loan california refinance free blowjob audition Pearl bikinis International email lists medication being overly prescribed for add automatic dialer system voip paying off debt for the united states venlafaxine uses alcohol hilary duff in lingerie ankle liposuction london washington mobile merchant account Video game midi-galaga Kohler faucet problems Marzda miata floor mats